بزنسپاکستان

چینی قلت کے ذمہ دار عناصر کیخلاف سخت کارروائی ہوگی: وفاقی وزیر رانا تنویر

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیرصدارت شوگر  سیکٹر  سے متعلق اہم اجلاس ہوا ۔

پاکستان شوگر ملز  ایسوسی ایشن نے اجلاس میں ملز  مالکان کے خدشات پیش کیے جس کے بعد رانا تنویرحسین کی ہدایت پر شکایتی کمیٹی اور واٹس ایپ گروپ کے قیام کا فیصلہ کیاگیا۔

وفاقی وزیر  رانا تنویر  نےکہاکہ شوگر  ملز کے اسٹاکس کی مکمل نگرانی کی جائےگی اور  روزانہ کی بنیاد پر شوگر سیکٹر کے مسائل حل کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت اور فراہمی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا اور چینی کی قلت کے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

رانا تنویر نےکہاکہ حکومت صارفین اور صنعت دونوں کے مفادات کا تحفظ کرے گی، خلاف ورزی کرنے والے عناصر کےخلاف فوری ایکشن  لیا جائے گا۔

دوسری جانب حکومت کی جانب سے چینی کی ایکس مل قیمت 165روپے اور ریٹیل قیمت 173 روپے مقرر کرنے کے باوجود عوام کو سستی چینی میسر نہیں۔

لاہور  اور  اسلام آباد کے بازاروں سے تو  چینی غائب ہی ہوگئی، لاہور  کے  بازاروں میں چینی کی قلت کے باعث ڈیلرز  نےکاروبار بند کردیا، اس حوالے سے ہول سیلرز کاکہنا ہےکہ انہیں ملز  والے سرکاری ریٹ پر چینی فراہم نہیں کررہے۔

ادھر  زیادہ تر شہروں میں ہول سیلرز کو سرکاری ایکس مل قیمت پر چینی دستیاب نہیں، اسی طرح ہول سیلرز کے سرکاری ریٹ پر  دکاندار کو  بھی چینی نہیں مل رہی جس سے گھریلو صارف بھی سرکاری قیمت پر  چینی حاصل کرنے میں ناکام ہے۔

 کراچی میں چینی کی ریٹیل فی کلو قیمت 190روپے تک پہنچ گئی جبکہ پشاور  میں 180اور کوئٹہ میں 185سے190 روپے فی کلو میں فروخت جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker