پاکستان

پاکستان میں تیار کی گئی بم پروف گاڑیاں اب برآمد بھی کی جائیں گی

دفاعی نمائش آئیڈیاز میں غیر ملکی کمپنیوں سے معاہدے طے پا گئے۔ نمائش میں غیر ملکی کمپنیوں سے معاہدے ہونے کے بعد پاکستان میں تیار کی گئی بم پروف گاڑیاں اب برآمد بھی کی جائیں گی۔

نجی شعبے کے تحت مسلح افواج کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بلٹ پروف اور بم پروف گاڑیاں انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کے مطابق مقامی سطح پر تیار کی جا رہی ہیں۔

گاڑی کی تیاری کے بعد اس پر فائرنگ کرکے ٹیسٹنگ بھی کی جاتی ہے، پسنجر کمپارٹمنٹ کے علاوہ انجن روم، بیٹری اور فیول ٹینک کو بھی پروٹیکشن دی جاتی ہے، گاڑی کے ٹائروں میں رن فلیٹ لگائے جاتے ہیں جو ٹائر برسٹ ہونے کے بعد 50 کلومیٹر تک چلتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker