پاکستانتازہ ترین

کوئٹہ شہر میں نئے رکشوں کی درآمد پر پابندی عائد

کوئٹہ شہر میں نئے رکشوں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی گئی ، تفصیلات کے مطابق ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ نے نوٹس برائے رکشہ شوروم مالکان کو نوٹس جاری کیا جس کے مطابق ہائیکورٹ کی جانب سے کوئٹہ شہر کیلئے نئے رکشہ پرمٹ کے اجراءپر پابندی عائد کی گئی ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے کمشنر /چیئرمین آر ٹی اے کوئٹہ نے ہائی کورٹ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے کوئٹہ شہر میں نئے رکشوں کی درآمد پر سخت پابندی عائد کر دی، مزید یہ کہ اب تک جو غیر رجسٹرڈ رکشے درآمد کیے گئے ہیں اور شورومز پر موجود ہیں انیں سات یوم کے اندر اندر واپس کرانے کر دیے جائیں ۔ علاوہ ازیں نوٹس میں مزید بتایا گیا کہ آئندہ مذکورہ دفتر سے باقاعدہ اجازت نامہ لینے اور دفتر ہذا کے مقرر کردہ تعداد کے مطابق نئے رکشے درآمد کیے جائیں۔ نوٹس کی خلاف ورزی کرنے والے شورومز کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور شورومز میں موجود رکشوں کو ضبط کر نے کے ساتھ شوروم سیل کر دیا جائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker