پاکستان

پاکستان میں اسٹارلنک کی سروسز جون میں شروع ہونے کا امکان

پاکستان میں اسٹارلنک کی سروسز رواں سال جون میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

اس ضمن میں پارلیمانی سیکریٹری وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ چھ ماہ میں اسٹار لنک کی سروسز پاکستان میں دستیاب ہوں گی۔

پارلیمانی سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام سبین غوری نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ اسٹار لنک نے تین سال قبل لائسنس کیلئے اپلائی کیا تھا، رواں سال جون میں اسٹار لنک کی سروسز پاکستان میں شروع ہوجائیں گی۔

چیئرمین پی ٹی اے نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کئی سال سے حکومت نے ٹیلی کام سیکٹر میں کوئی سرمائے کاری نہیں کی۔

جبکہ گزشتہ 6 سال میں پی ٹی اے نے سترہ سو ارب ریونیو کی صورت میں حکومت کو دیا ہے۔

بھارت نے ٹیلی کام سیکٹر میں کنیکٹوٹی پر13 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ جبکہ ہماری حکومت نے ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker