انٹرنیشنلتازہ ترین

افغانستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے تباہی ، 33 افراد جاں بحق ، سینکڑوں مکانات تباہ

افغانستان میں کئی روز سے جاری موسلادھار بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں 33 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہو گئے۔

محکمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ترجمان کے مطابق بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث تقریباً 600 مکانات جزوی یا مکمل طور پر تباہ اور 200 سے زائد مویشی ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق تقریباً 600 کلومیٹر سڑکیں بہہ گئی ہیں اور تقریباً 2 ہزار ایکڑ زرعی اراضی تباہ ہو گئی ،حکام نے آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے 34 میں سے 20 صوبے شدید بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں۔ بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں مغربی فرح، ہرات، جنوبی زابل اور قندھار شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker