پاکستانKhyber Pakhtunkhwa

جس دن اپوزیشن کے پاس ایک ممبر بھی زیادہ ہوا ہم تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں: گورنر کے پی

پشاور: گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت کو تحریک عدم اعتماد سے متعلق خبردار کردیا۔

جیو نیوز کے پروگرام جیوپاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نےکہا کہ تحریک عدم اعتماد لانا جمہوری و آئینی حق ہے، جس دن اپوزیشن جماعتوں کے  پاس ایک ممبر  بھی زیادہ  ہوگا  ہم تحریک عدم  اعتماد لاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کسی کے  پاس اختیار نہیں، یہ کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں چل سکتے تاہم گورنر راج لگانے کا ہماراکوئی ارادہ نہیں کیونکہ انہیں سیاسی شہید نہیں بنائیں گے۔

گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے، خیبرپختونخوا کے سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن کے 5 اور حکومت کے 6 سینیٹرز  بنتے ہیں، چاہتے ہیں یہ بلامقابلہ منتخب ہوں۔

فیصل کریم نے مزید کہا کہ ضم اضلاع سے متعلق کمیٹی پرپی ٹی آئی کے تحفظات ضد والی بات ہے تاہم مولانا فضل الرحمان کےکمیٹی پرکچھ تحفظات سے متفق ہوں۔

گورنر کے پی نے کہا کہ ضم اضلاع سے متعلق فیصلے میں تمام جماعتوں کو  آن بورڈ ہونا چاہیے، ایسی جماعتوں کو نظرانداز کیا گیاجن کاصوبے میں اسٹیک ہے، اے این پی، جے یو آئی اور جماعت اسلامی کمیٹی میں موجود نہیں انکو آن بورڈ لینا ہے ، ضم اضلاع میں جرگے کے لیے کمیٹی بنا رہے ہیں جس میں سب کی نمائندگی ہونی چاہیے تاکہ ایک فیصلہ ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker