تازہ ترینموسم

محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی۔ آنے والے دنوں میں مزید مون سون بارشیں وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مرطوب ہوائیں ملک کے بیشتر علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔ اور 13 جولائی سے اس میں شدت آنے کی توقع ہے۔ اتوار (شام) سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان موسمی نظاموں کے زیر اثر کشمیر، گلگت بلتستان میں 17 جولائی وقفے وقفے سے بارش اور چند مقامات پر موسلادھار، شدید موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

خیبر پختونخوا میں 17 جولائی تک مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر شدید موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

پنجاب، اسلام آباد میں 17 جولائی تک بالائی و وسطی پنجاب اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش جبکہ بعض مقامات پر شدید موسلادھار بارش متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker