انٹرنیشنل

بھارتی ریاست گجرات میں پل ٹوٹنے سے گاڑیاں دریا میں جا گریں ، 10 افراد جاں بحق

بھارتی ریاست گجرات میں پل کا ایک حصہ گرنے سے متعدد گاڑیاں دریا میں جا گریں جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات گھمبیرا پل کا ایک حصہ اس وقت گرا جب اس پر گاڑیاں رواں دواں تھیں جس کے باعث متعدد گاڑیاں دریا میں جا گریں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اب تک 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے اب تک صرف 3 افراد کو بچایا ، کچھ لوگوں کی تلاش جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ گجرات بھوپیندر پٹیل نے محکمہ روڈ اینڈ بلڈنگ کوحادثے کی فوری تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

دوسری جانب مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ پل کی خستہ حالی گزشتہ کئی عرصے سے واضح تھی اس حوالے سے حکام کو مرمت کیلئے درخواستیں بھی دی گئی تھیں لیکن حکام نے اس پر توجہ نہیں دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker