بی وائی ڈی نیو انرجی وہیکلز کی فروخت میں پہلے نمبر پر آگئی

نیو انرجی وہیکلز (NEVs) بنانے والی کمپنی بی وائی ڈی نے سال 2025 کے لیے اپنی عالمی فروخت کے نتائج کا اعلان کردیا۔
کمپنی کے مطابق اس نے سال 2025 کے دوران دنیا بھر میں 46 لاکھ سے زائد نیو انرجی وہیکلز فروخت کیں اور ایک بار پھر عالمی سطح پر فروخت میں پہلے نمبر پر رہی۔
کمپنی کے مطابق سال 2025 میں اس نے پہلی مرتبہ ایک ہی سال کے دوران 10 لاکھ یونٹس سے زائد بیرونِ ملک فروخت کرکے ایک نیا سنگِ میل عبور کیا ہے۔
بی وائی ڈی پاکستان کے کنٹری ہیڈ، لی جیان نے اس موقع پر کہا کہ ’سال 2025 بی وائی ڈی کے لیے ایک فیصلہ کن وقت ثابت ہوا ہے، جہاں ریکارڈ فروخت کے ساتھ ساتھ ہمیں نہ صرف مقامی طور پر بلکہ عالمی سطح پر بھی غیر معمولی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’پاکستان میں ہماری گاڑیوں کو صارفین کی طرف سے غیر معمولی مثبت ردِعمل ملا ہے‘۔



