پاکستانتازہ ترین

کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران 2 جاپانی کوہ پیما 7 ہزار میٹر کی بلندی سے گر کر لاپتا

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے 2 کی مہم جوئی کے دوران 2 جاپانی کوہ پیما 7 ہزار میٹر کی بلندی سے گر کر لاپتا ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر ولی اللہ کے مطابق دونوں جاپانی کوہ پیما بہت بلندی سے نیچے گرے ہیں، دونوں جاپانی کوہ پیما بغیر رسی کے ٹو کے جنوبی حصے پر مہم جوئی کر رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ حادثہ 7 ہزار میٹر کی بلندی پرپیش آیا، فضائی اور زمینی ریسکیو آپریشن ممکن نہیں لگ رہا۔

دوسری جانب پاکستانی کوہ پیما امتیاز سدپارہ، علی درانی اور اشرف سدپارہ سمیت کئی کوہ پیماؤں نے کے ٹو پہاڑ سر کرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker