انٹرنیشنل

اسرائیل نے غزہ پر بمباری عارضی طور پر روک دی ہے، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر بمباری عارضی طور پر روک دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں اس بات کی قدر کرتا ہوں کہ اسرائیل نے عارضی طور پر غزہ پر بمباری روک دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس کی جانب سے تاخیر بالکل برداشت نہیں کریں گے۔ اور حماس کو تیزی سے اقدامات کرنے ہوں گے ورنہ تمام شرطیں ختم ہو جائیں گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کسی ایسے نتیجے کو قبول نہیں کروں گا جس سے غزہ میں دوبارہ خطرہ پیدا ہو۔ آئیں یہ کام تیزی سے مکمل کریں اور ہر ایک کے ساتھ منصفانہ سلوک کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے ڈونلڈ ٹرمپ امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر فوری عمل کرتے ہوئے غزہ پر قبضے کا منصوبہ روک دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف کی زیرصدارت حالیہ پیشرفت کی روشنی میں اجلاس ہوا۔ جس میں ڈپٹی چیف آف اسٹاف، آپریشنز، انٹیلی جنس اور پلاننگ ڈائریکٹوریٹ کے سربراہان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker