بزنسپاکستانتازہ ترین

ملک میں سونا پھر مہنگا ہو گیا

ملک میں فی تولہ سونا 2 ہزار 500 روپے اضافے سے 2 لاکھ 40 ہزار 500 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمت میں ڈھائی ہزار روپے اضافے سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 40 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

دس گرام سونا 2 ہزار 143 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 6 ہزار 190 روپے پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ سونے کی قیمت میں ان دنوں ملا جلا رجحان نظر آرہا ہے۔

ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس سے ایک روز قبل بھی ملک میں سونا 1400 روپے فی تولہ سستا ہوا تھا اور اس کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 39 ہزار600 روپے ہوگئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker