بلوچستانتازہ ترین

ڈیرہ اللہ یار میں چور پیٹرول پمپ سے 80 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

ڈیرہ اللہ یارمیں ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکو پیٹرول پمپ مالک سے 88 لاکھ چھین کر فرار ہوگئے مزاحمت پر ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے پیٹرول پمپ مالک حاجی طارق کھوسہ زخمی ہوگئے، پولیس نے زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کیا۔ ڈیرہ اللہ یارمیں ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی نامعلوم مسلح ڈاکوﺅں نے مولانا پیٹرولیم سروس کے اونر سے 88 لاکھ روپے چھین لیے اور فرار ہوگئے، مزاحمت پر مسلح ڈاکووں کی فائرنگ سے پمپ مالک حاجی طارق کھوسہ زخمی ہوگئے جن کوفوری طبی امدادکے لیئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، زخمی شخص کے مطابق واقعہ نیو بس اڈا کے قریب پیش آیا، 4 ملزمان دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے چاروں ملزمان مسلح تھے، کیش چھین کرفرارہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker