کھیلکرکٹ

ایک میچ برا ہوجائے تو اس کا مطلب یہ نہیں آپ برے بولر بن گئے: حارث رؤف

لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ ایک میچ براہو جائےتو اس کا مطلب یہ نہیں آپ برے بولر بن گئے۔

گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹر نے کہا کہ ہرکسی کی اپنی رائے ہے لیکن ہم اپنے اوپر یقین رکھتے ہیں، جس طرح کی گراؤنڈ پچز اور باؤنڈریز ہیں رنز تو زیادہ بننے ہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک دو بولروں کو رنز نہیں پڑیں گے لیکن باقی چار کو تو رنز پڑیں گے، آج کل آپ جتنی ورائٹی کے ساتھ بولنگ کریں گےاتنا اچھا رہتا ہے۔

حارث کا کہنا تھاکہ اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو مثبت انداز میں لیتا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker