پاکستان

پاکستان پر 81 ہزار ارب کے قرضے، ہر پاکستانی 3 لاکھ 25 ہزار کا مقروض

اسلام آباد: پاکستان کا مجموعی قرضہ 81 ہزار ارب روپے پر پہنچ گیا۔

سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کا اجلاس ہوا جس میں آئی ایم ایف سمیت بیرونی اور مقامی قرضوں کا معاملہ زیرِ بحث آیا۔

اجلاس کے دوران اقتصادی امور ڈویژن کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان پر مجموعی قرضہ 81 ہزار ارب روپے ہے جن میں سے 26 ہزار ارب بیرونی اور 55 ہزار ارب روپے مقامی قرض ہے۔

حکام نے کہا کہ 25 کروڑ کی آبادی کے حساب سے فی کس قرض 3 لاکھ 25 ہزار روپے بنتا ہے اور یوں ہر پاکستانی 3 لاکھ 25 ہزار روپے سے زائد کا مقروض ہو گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker