کھیل

‘الحمداللہ میں ٹھیک ہوں’، معین خان کا اپنے انتقال سے متعلق غلط خبروں پر برہمی کا اظہار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر معین خان نے اپنے انتقال سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلنے والی تمام غلط خبروں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ سابق کرکٹر معین خان انتقال کر گئے ہیں۔

تاہم معین خان نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے ایسی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے ناراضی کا بھی اظہار کیا۔

معین خان نے انسٹاگرام پر ویڈیو اسٹوری اپ لوڈ کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح سے میری صحت اور میرے انتقال کی ایک خبر گردش کررہی ہے۔یہ جس نے بھی پوسٹ کی اس نے بڑی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔

معین خان نے کہا کہ میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ الحمداللہ میں خیریت سے ہوں اور اپنی زندگی انجوائے کررہا ہوں۔

دراصل حیدرآباد کے ایک مقامی سابق کرکٹر معین خان راجپوت کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوا۔تاہم سوشل میڈیا پر خبر سامنے آنے کے بعد شائقین کرکٹ معین خان راجپوت کو سابق وکٹ کیپر معین خان سمجھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker