انٹرنیشنلتازہ ترین

پاپوانیوگنی ، قبائل کے درمیان خونریز تصادم ، 64 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

پاپوانیوگنی میں خونریز قبائلی تصدام کے نتیجے میں 64 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق تصادم پاپوا نیو گنی کے دور افتادہ ریجن ہوم لینڈز کے صوبے انگا کے ضلع وپینمانڈا میں پیش آیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ یہ اب تک انگا یا شاید ہوم لینڈز میں ہونے والے سب سے خوفناک قبائلی تصادم ہے، ہم سب اس پر بہت زیادہ ذہنی تناؤ کا شکار ہیں۔

انگا میں زیادہ تر قبائلی تصادم کی وجہ زمین اور دولت کی تقسیم ہے اور گزشتہ برس جولائی میں بھی پولیس نے قبائلی تصادم کے پیش نظر 3 ماہ کا لاک ڈاؤن لگاتے ہوئے سفری پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ تصادم 17 قبائل کے درمیان ہو رہا ہے جسے روکنا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker