World
انگلینڈکے ریذیڈنٹ ڈاکٹرز کا تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونےکیخلاف ہڑتال کا اعلان
انگلینڈ کے ریذیڈنٹ ڈاکٹرز نے کرسمس سے قبل مطالبات کے حق میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہڑتال 17 سے 22 دسمبر تک کی جائے گی۔ ریذیڈنٹ ڈاکٹرز کمیٹی کے سربراہ کے مطابق بر طانوی حکومت ڈاکٹرزکی تنخواہوں میں اضافےمیں ناکام رہی ۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت ڈاکٹرز کی ملازمتوں کے بحران کو دور کرنے کےلیے قابل اعتبار منصوبہ پیش کرنے میں ناکام رہی ہے اسی لیے ہڑتال کرنے کے سوا دوسرا کوئی چارہ نہیں۔
برطانوی میڈیاکے مطابق ریزیڈنٹ ڈاکٹرز کو فی گھنٹہ 15 پاؤنڈ دیے جاتے ہیں جسے ریزیڈنٹ ڈاکٹرز نے ناکافی قرار دیتے ہوئے اضافےکا مطالبہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ریذیڈنٹ ڈاکٹروں کی اپنے مطالبات کے حق میں یہ 14 ویں ہڑتال ہوگی، ریزیڈنٹ ڈاکٹرز این ایچ ایس کی میڈیکل ورک فورس کا تقریبا نصف ہیں۔



