پاکستانتازہ ترین

سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اختلافات،اسلام آباد پولیس کے افسران کی ترقیاں کالعدم قرار

سیکرٹری وزارت داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کے مابین اختلافات سامنے آگئے۔

دستاویزات کے مطابق وزارت داخلہ نے اسلام اباد پولیس میں بے قاعدگیوں پر چیف کمشنر اسلام اباد کو خط لکھا ہے،دستیاب خط کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے 31 مئی 2023 کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے افسران کو گریڈ 17 سے 18 میں ترقی دی تھی۔

وزارت داخلہ نے ان بے قاعدگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ترقیوں کو کالعدم قرار دے دیا ہے ،اس حوالے سے چیف کمشنر اسلام اباد کو اس معاملہ پر مزید ایکشن لے کر کاروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آئی جی اسلام اباد پولیس نے 31 مئی 2023 کو 7 افسران کو ترقیاں دی تھی ان میں سے افسران کو سیکیورٹی ڈویژن ،ایڈیشنل ایس پی سیکیورٹی اور دیگر اہم جگہوں پر تعیناتیاں کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker