World

میانمار فوج کا اپنی ریاست رخائن کے اسپتال پر فضائی حملہ، 31 افراد ہلاک

میانمارکی فوج نے اپنی ریاست رخائن کے ایک اسپتال پر فضائی حملہ کرکے 31 افراد کو ہلاک کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریسکیو اہلکاروں کا بتانا ہے کہ میانمارکی فوج نے مغربی ریاست رخائن کے شہر مروک اُو کے اسپتال پر رات گئے فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 31 افراد ہوگئے۔

اسپتال پر فضائی حملے میں 68 افراد زخمی بھی ہوئے جو اسپتال میں زیر علاج ہیں جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

میانمار فوج کی جانب سے 28 دسمبر کو انتخابات کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ دوسری جانب جمہوریت کے حامی اور باغی گروہ اس عمل کا بائیکاٹ کر رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ 2021 میں میانمار میں فوج نے بغاوت کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا ، اس فوجی بغاوت کے بعد سے میانمار شدید خانہ جنگی کا شکار ہے۔

فوج کی جانب سے مختلف گروہوں کے خلاف فضائی کارروائیوں میں شہریوں کی ہلاکتیں معمول بن چکی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker