بلوچستان

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 16 اور 17 فروری کے دوران بارش متوقع ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں مغربی ہواوں کے کمزور سسٹم کی 16 فروری کو داخل ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق 16 اور 17 فروری کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش متوقع ہے۔رپورٹ کے مطابق اس دوران بلوچستان کے شمالی علاقوں میں ڑالہ باری کا امکان ہے جبکہ زیارت، خضدار، چمن،قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاغی، پشین، نوشکی، ہرنائی، ڑوب، قلات، مستونگ، بارکھان، سبی، لورالائی، کیچ، پنجگور، گوادر، ا?واران، خاران اور لسبیلہ میں وقفے وقفے سےتیز، درمیانی اور ہلکی بارش متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker