تازہ ترینانٹرنیشنل

القسام بریگیڈز کے نائب سربراہ مروان عیسیٰ کی شہادت کے ایک سال بعد تدفین کردی گئی

غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے نائب سربراہ مروان عیسیٰ ابو البراء کی شہادت کے ایک سال بعد تدفین کردی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق مروان عیسیٰ 10 مارچ 2024 کو نصیرات کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئے تھے، ان کی تدفین آج غزہ کے بریج کیمپ میں کی گئی۔

مروان عیسیٰ کی نماز جنازہ اور تدفین میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے جنگجوؤں اور سیکڑوں فلسطینیوں نے شرکت کی۔

مروان عیسیٰ ابو البراء القسام بریگیڈ کے شہید سربراہ محمد الضیف کے نائب تھے۔

القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے گزشتہ ہفتے محمد الضیف، مروان عیسیٰ اور القسام بریگیڈز کے دیگر سینئر کمانڈروں کی شہادت کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker