بلوچستانتازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا کل دورہ کوئٹہ متوقع، بلوچستان میں امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کل وفاقی وزراءکے ہمراہ کوئٹہ کا دورہ کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام کا کل کوئٹہ کا دورہ متوقع ہے ۔ دورہ کوئٹہ کے موقع پر وزیراعظم بلوچستان میں امن وامان سے متعلق اہم سیکورٹی اجلاس کی صدارت کریں گے ۔اجلاس میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزراءاور اعلیٰ حکام بھی شرکت کریں گے ۔ وزیراعظم کو بلوچستان کی مجموعی سیکورٹی صورتحال اور حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر بریفننگ دی جائے گی جبکہ اجلاس میں صوبے میں قیام امن کے حوالے سے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker