پاکستان

سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا گرفتار، جیل منتقل

سربراہ سنی اتحاد کونسل اور ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو فیصل آباد سےگرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے اور عدالت سے سزا یافتہ ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کر کے فیصل آباد سینٹرل جیل منتقل کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ صاحبزادہ حامد رضا رواں برس ستمبر میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکرٹری انفارمیشن کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

اس حوالے سے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا پارٹی ہدایات پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker