پاکستانتازہ ترین

بینک فراڈ سے متاثرہ 2 صارفین کو پیسے ادا کیے جائیں،صدر نے بینکوں کی اپیلیں مسترد کردیں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 2بینکوں کی دائر دو الگ الگ اپیلیں مسترد کردیں۔

صدر مملکت نے حکم دیا کہ بینک فراڈ سے متاثرہ 2 صارفین کو 19 لاکھ اور دوسرے کو 7 لاکھ 44 ہزارروپے ادا کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ بیکنگ فراڈ میں ملوث افراد کی بلیک لسٹگ کیلئے بینکنگ محتسب معاملہ اسٹیٹ بینک سے اٹھائے اور بینکنگ فراڈ پر ضروری ایس اوپیز جاری کیے جائیں۔

صدرمملکت نے کہا کہ فراڈ کرنے والوں کو بینکنگ، مالی سہولیات نہ دی جائیں۔

ایک بینک صارف کوبینک کی ہیلپ لائن سے مشابہہ نمبر سے کال موصول ہوئی اور کالر نے صارف کو اپنی معطل شدہ ڈیجیٹل بینکنگ ایپ فعال کرنے کا کہا۔

صارف کے ایپ فعال کرنے کے بعد اکاؤنٹ سے 20 لاکھ روپے منتقل کردیے گئے۔

دوسرے بینک صارف سے اکاؤنٹ کی تکنیکی خامیاں دور کرنے کے بہانے تفصیلات مانگی گئیں۔ اسی بینک صارف کے اکاؤنٹ سے 19 ٹرانزیکشنز کے ذریعے 9 لاکھ 94 ہزار روپے نکالے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker