بزنس

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کو مسترد کردیا

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کو مسترد کردیا۔

اعلامیہ کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں کا کوئی نیا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتیں ہر ماہ کی پہلی تاریخ سے لاگو ہوتی ہیں، ایل پی جی کی قیمتیں بڑھنے سے متعلق کوئی بھی دعویٰ یا افوا غلط ہے۔

اعلامیے میں کے مطابق اوگرا نے صارفین کو مقرر کردہ قیمتوں پر ایل پی جی خریدنے اور ایل پی جی کی زیادہ قیمت وصولی پر مقامی انتظامیہ سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔

اعلامیہ کے مطابق اوگرا ایل پی جی کی قیمتوں میں شفافیت برقرار رکھنے کے لیے پر عزم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker