کھیلہاکی

جونیئر ہاکی ورلڈکپ: پاکستان کا اپنے میچز بھارت سے دوسرے ملک منتقل کرنے کا مطالبہ

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر  ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان کے میچ بھارت سے دوسرے ملک منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو خط لکھ کر  بھارت میں ہونے والے  جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان کے میچز کو کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف نے اپنے خط میں پاکستانی کھلاڑیوں کو درپیش سکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا اور  پاکستان ہاکی ٹیم کے میچ بھارت کے بجائے نیوٹرل مقام پر کھیلنے کا مطالبہ کیا۔

 جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 28 نومبر کو بھارت میں شروع ہوگا اور  11 دسمبر تک جاری رہے گا۔

واضح رہے اس سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم بھی ایشیا کپ کھیلنے بھارت نہیں گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker