بلوچستان

ممتاز ٹرانسپورٹر اور المحمود بس کمپنی کے مالک حاجی داد محمد عرف حاجی دادگئی کراچی کے ایک نجی اسپتال میں انتقال کرگئے

ممتاز ٹرانسپورٹر اور المحمود بس کمپنی کے مالک حاجی داد محمد عرف حاجی دادگئی آج کراچی کے ایک نجی اسپتال میں اس دار فنا سے دار بقاء کی جانب کوچ کر گئے۔
مرحوم گزشتہ کئی روز سے کراچی کے ایک نجی اسپتال زیر علاج تھے جو آج رحلت کرگئے۔
اللہ سبحانہ و تعالیٰ مرحوم کو جنت میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائیں۔ آمین
نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا
مرحوم ایک انتہائی خدا ترس، سخی اور نیک انسان تھے سیکڑوں گھرانوں کے چولہے انکی دم سے چلتے تھے حالانکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے انھیں اولاد نرینہ سے محروم رکھا تھا لیکن وہ ہر کسی کیساتھ انتہائی خندہ پیشانی اور خوش اخلاقی سے پیش آتے اور تمام مخلوق خدا کا خاص خیال رکھتے تھے۔
وہ ایک زندہ دل اور اپنے حق پر قائم شخصیت تھے جسکی وجہ سے تمام ٹرانسپورٹ اور اعلی سرکاری آفیسران کے دل میں ایک مقبول مقام رکھتے تھے۔
اللہ سبحانہ و تعالیٰ انھیں غریق رحمت کریں اور انھیں اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائیں اور پسماندگان بشمول اہل علاقہ کو حاجی صاحب جیسے خدا ترس، نیک دل اور سخی انسان کا نعم البدل عطاء فرمائیں۔ آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker