پاکستانتازہ ترین

نئے سال کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے پہلے روز کاروبار میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدا سے ہی مثبت رجحان دیکھا گیا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

اس وقت پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 1583 پوائنٹس اضافے سے 64034 ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 67 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر نیچے آیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker