انٹرنیشنل

پوپ فرانسس کی اسرائیل پر تنقید، غزہ کی صورتحال کو شرمناک قرار دے دیا

ویٹیکن: غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی جانب سے ایک بار پھر اسرائیل پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔

پوپ فرانسس نے غزہ میں جاری انسانی صورتحال کو انتہائی سنگین اور شرمناک قرار دیتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی، امداد کی رسائی اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ویٹیکن سٹی میں سفارت کاروں سے سالانہ خطاب میں پوپ فرانسس نے کہا کہ شہریوں پر بمباری کسی صورت قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ شدید ٹھنڈ سے ٹھٹھر کر بچوں کی اموات ناقابل قبول ہیں، اسپتالوں اور توانائی کے نظام کی تباہی سے لوگوں کو موت کے منہ میں ڈالنا قبول نہیں۔

پوپ فرانسس نے کہا کہ جنگ ہمیشہ ناکامی ہی ہوتی ہے جس میں شیطان کی فتح ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker