بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان: دکی کول مائنز ایریا میں مسلح افراد کی فائرنگ، 5 افراد زخمی

بلوچستان کے ضلع دکے کول مائنز ایریا میں مسلح افراد نے مزدوروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی گارڈز سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق دکی کول مائنز ایریا میں مسلح افراد نے حملہ کیا، حفاظت پر تعینات نجی سیکیورٹی گارڈز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

حکام کے مطابق جس میں دو نجی سیکیورٹی گارڈ اور تین مزدور زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بلوچستان کے ضلع گوادر میں نامعلوم مسلح افراد نے سربندر میں فش ہاربر جیٹی کے قریب رہائشی کوارٹر پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں سوئے ہوئے 7 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا تھا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) گوادر نے بتایا تھا کہ گوادر فش ہاربر جیٹی کے قریب رہائشی مکان پر حملہ رات 3 بجے کیا گیا، یہ واقعہ گوادر شہر سے 25 کلو میٹر دور پیش آیا ہے۔

جاں بحق و زخمی افرادکا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے تھا جو سربندر میں حجام کی دکان میں کام کرتے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker