پاکستانتازہ ترین

مراد سعید نے ٹکٹ واپس کردیا، عدالت نے کاغذات نامزدگی کی درخواست نمٹادی

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کےخلاف درخواست نمٹادی۔

بدھ کے روز پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس اعجاز انور اور جسٹس صاحبزادہ اسداللہ پر مشتمل بینچ نے مراد سعید کےکاغذات نامزدگی سےمتعلق درخواست پر سماعت کرکے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

تاہم آج سماعت کے دوران مراد سعید کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار نے ٹکٹ واپس کردیا ہے۔

عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے ٹکٹ واپس لیے جانے پر درخواست نمٹادی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker