بلوچستان

بلوچستان میں فائرنگ کے تین واقعات، بیٹے کے ہاتھوں والد قتل، نوجوان اور رکشہ ڈرائیور بھی جاں بحق

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے فائرنگ کے تین الگ الگ واقعات میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے کچی پھاٹک کے قریب گھریلو تنازعہ خونی رخ اختیار کر گیا جہاں ایک بیٹے نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنے والد کو قتل کر دیا واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں دوسرے واقعے میں بھاگ سے کوئٹہ جانے والی مسافر ویگن سے عارف علی نامی نوجوان کو نامعلوم مسلح افراد نے اتار کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا مقتول کی لاش ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی قتل کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہو سکی جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں ادھر کوئٹہ کے علاقے لنک روڈ ہزارگنجی روڈ ازبک بازار کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دی جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے پولیس کے مطابق تینوں واقعات کے محرکات جاننے اور ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker