کھیلکرکٹ

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کے بیان پر کھلاڑیوں نے بائیکاٹ کی دھمکی دیدی

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر نظم السلام کے بیان کے بعد کرکٹرز نے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی۔

بنگلادیشی کھلاڑیوں نے تمام فارمیٹ کے کرکٹ کے بائیکاٹ کی دھمکی دیتے ہوئے نظم السلام کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بائیکاٹ کی دھمکی کے بعد بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے میچز بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب نظم السلام کے بیان پر صدر بنگلادیش کرکٹرزویلفیئر ایسوسی ایشن محمد متھون نے کہا کہ نظم السلام کوبی پی ایل کے میچز سے قبل مستعفی ہو جانا چاہیے، بصورت دیگرکرکٹرز نہیں کھیلیں گے، نظم السلام کے ریمارکس کھلاڑیوں کے وقار، پروفیشنل ازم اور عزت کے خلاف ہیں۔

اس کے علاوہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے بھی نظم السلام کے بیان سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔

بی سی بی کے اعلامیے کے مطابق بورڈ توہین آمیز یا دل آزاری کا باعث سمجھے جانے والے بیان پر دکھ کا اظہارکرتا ہے، بورڈ کے ترجمان کے علاوہ کسی ڈائریکٹر کے اس طرح کے بیان کی ذمے داری نہیں لیتے، کرکٹرز کی توہین کرنے والے افراد کے خلاف بورڈ ڈسپلنری ایکشن لےگا۔

واضح رہے کہ نظم السلام نے بنگلادیش کے ورلڈکپ سے بائیکاٹ کی صورت میں کھلاڑیوں کو مالی ازالہ نہ کرنے سمیت سخت الفاظ کا استعمال کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker