Punjab

پنجاب میں شدید دھند کے باعث حدنگاہ متاثر، موٹرویز مختلف مقامات سے بند

پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث حدنگاہ متاثر ہونے سے موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا ہے۔

شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے للہ انٹرچینج ، ایم تھری فیض پور سے سمندری تک بند کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ایم فور شیر شاہ سے پنڈی بھٹیاں ، ایم فائیو شیر شاہ سے ظاہر پیر اور ایم الیون لاہور سے سمبڑیال تک بند ہے جبکہ موٹروے ایم فائیو ظاہر پیر سے روہڑی تک بڑی گاڑیوں کے لیے بند کردی گئی۔

شدید دھند کے باعث قومی شاہراہ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کے دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker