World

پاک افغان کشیدگی پر سفارتی ذرائع سے ثالثی کی کوشش کررہے ہیں: چین

چین، روس، قطر اور ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال کو ٹھنڈا کرنے کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، چین اپنے سفارتی ذرائع کے ذریعے تنازع میں ثالثی کی کوشش کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ قطر اور ایران نے بھی پاکستان افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان اختلافات بات چیت سے حل کریں، ایران گفتگو میں سہولت کے لیے ہر ممکن مدد کو تیار ہے۔

روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ درخواست کی گئی تو پاکستان اور افغانستان کیلئے ثالثی پرغور کیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی پاک افغان حالیہ کشیدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے دونوں ممالک پر عالمی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے پر زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker