پاکستانتازہ ترین

پاکستان میں آئندہ سال مہنگائی کی شرح کم ہو کر 15 فیصد ہونے کا امکان ہے: ورلڈ بینک

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 15 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جو رواں برس تقریباً 26 فیصد تک رہے گی۔

عالمی بینک کی طرف سے پاکستانی معیشت سے متعلق جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال میں معیشت کی شرح نمو 1.8 فیصد رہے گی جو اگلے سال 2.3 فیصد کی شرح سے بڑھے گی۔

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق اگلے مالی سال زراعت اور صنعت کی شرح نمو 2.2 فیصد ہو گی جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ معیشت کا تقریباً 0.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا آئندہ مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 7.4 فیصد ہو سکتا ہے جو رواں سال رواں مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 8 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker