تازہ ترینانٹرنیشنل

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں بم دھماکے

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر پام اسپرنگز میں ہفتے کے روز ایک تولیدی صحت مرکز کے قریب بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ کم از کم 4 افراد زخمی ہو گئے۔

امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے اس واقعے کو دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا ہے۔

ایف بی آئی کے لاس اینجلس فیلڈ آفس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکہ ایک گاڑی کے قریب ہوا جو مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ دھماکے میں ہلاک ہونے والا شخص اسی گاڑی کے قریب موجود تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کوئی اتفاقی واقعہ نہیں بلکہ دانستہ کی گئی دہشت گرد کارروائی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ تعین کیا جاسکے کہ یہ داخلی دہشت گردی ہے یا بین الاقوامی۔

حکام کے مطابق دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جن میں بعض عمارتیں بری طرح متاثر ہوئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker