پاکستانتازہ ترین

بیٹےکے خواہشمند شقی القلب باپ نے نومولود جڑواں بیٹیوں کو قتل کردیا

کوہاٹ میں بیٹے کی خواہش رکھنے والے شقی القلب باپ نے نومولود جڑواں بیٹیوں کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئےکہا کہ اسے بیٹیاں پسند نہیں تھیں۔

ملزم نے بچیوں کوپانی کے ڈرم میں ڈبو کر قتل کرنے کے بعد انہیں دفنا دیا تھا اور اپنی بیوی کو دھمکی دی تھی کہ کسی کو بتایا تو طلاق دے دوں گا اور قتل کر دوں گا۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا اور اس کی نشاندہی اور عدالتی اجازت سے قبرکشائی کی گئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچیوں کے پھیپھڑوں میں پانی جمع ہو گیا تھا۔

ملزم کا تعلق میانوالی سے ہے اور وہ کوہاٹ کے نواحی گاؤں بھورہ گھڑی کے قریب مال مویشی کے نجی فارم میں ملازم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker