تازہ ترینپاکستان

پاکستان کے اشعب عرفان اور حمزہ خان ساؤتھ آسٹریلین اسکواش کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان کے اشعب عرفان اور حمزہ خان ساؤتھ آسٹریلین اسکواش کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

اشعب عرفان نے کوارٹر فائنل میں ملائیشیا کے جوشم چواہا کو تین ۔ دو سے شکست دی۔

اشعب عرفان نے دو ۔ ایک کے خسارے سے کم بیک کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی۔

ملائیشین پلیئر کے خلاف اشعب کی جیت کا اسکور گیارہ ۔ چھ، بارہ ۔ چودہ ، آٹھ ۔ گیارہ ، گیارہ ۔ نو اور گیارہ ۔ آٹھ رہا۔

حمزہ خان نے کوارٹر فائنل میں جاپان کے ٹومو اینڈو کو اسٹریٹ گیمز میں شکست دی۔

حمزہ خان کی جیت کا اسکور گیارہ ۔ چھ، گیارہ ۔ چھ اور بارہ ۔ دس رہا۔

سیمی فائنل میں حمزہ اور اشعب آمنے سامنے ہوں گے، فائنل میں ایک پاکستانی پلیئر کی رسائی یقینی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker