پاکستانتازہ ترین

کراچی میں ڈکیتوں سے مسجدیں بھی محفوظ نہ رہیں، مؤذن اور نمازی سے موبائل اور نقدی چھین لیے

کراچی میں ڈکیتوں سے مسجدیں بھی محفوظ نہ رہیں،کریم آباد میں ڈاکو نے مؤذن، مسجد کےخادم اور نمازی سےموبائل اور نقدی چھین لیے۔

دو روز قبل کریم آباد پر قائم مسجد فیضان عطار میں داخل ہوکر ڈاکو نے لوٹ مار کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ مسلح ملزم نے مؤذن ،خادم اور نمازی سے موبائل و نقدی چھینی اور واردات کے بعد با آسانی فرار ہوگیا۔

دوسری جانب ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کا بتانا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں ، ممکنہ طور پر ویڈیو پرانی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker