تازہ ترینپاکستان

پنجاب میں سی ٹی ڈی کے 73 بڑے آپریشن

محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے صوبے بھر میں انٹیلی جنس پر مبنی 73 آپریشنز کیے، جس کے نتیجے میں 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سےجاری بیان میں بتایا گیا کہ سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر 73 آپریشن کیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں راولپنڈی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، بہاولنگر، رحیم یار خان، راجن پور، بھکر اور جہلم میں کی گئیں۔

بیان میں کہا گیا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ 2 خطرناک دہشت گردوں کو خوشاب اور جہلم سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے دھماکا خیز مواد، ایک آئی ای ڈی بم، ایک ڈیٹونیٹر، 35 فٹ سیفٹی فیوز وائر، پمفلٹس، نقدی اور موبائل فون برآمد کر لیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی شناخت ریاض، شفیق، راشد، جاوید، ظہیر، ظہیر الدین، حفیظ، وزیر، آصف اور وحید کے نام سے ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker