پاکستان

وزارت مذہبی امورکی عازمین کو 12 دسمبر تک ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت

وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو 12 دسمبر تک ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

وزارت مذہبی امورکی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہےکہ عازمین اپنا ڈیٹا درست فراہم کریں ورنہ حج ویزے میں تاخیرہوسکتی ہے،تصویر،پاسپورٹ اور میڈیکل سرٹیفکیٹ مطلوبہ بینک برانچ کو دینا ہوگا۔

مذہبی امور کےمطابق عازمین کا ڈیٹا غلط ہوا تو ویزا تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے،تصویر یا دستاویز سعودی ہدایت کےمطابق نہ ہونے پر بینک عملہ رابطہ کرے گا،عازمین کو بینک کے رابطہ کرنےپرفوری طور پردرست دستاویزجمع کرنے کا مشورہ دیا،حج ویزا پراسیسنگ میں غلط تصویریاتصدیق نہ ہونے پرویزا نہیں لگے گا، غلط دستاویز کی وجہ سے تاخیر کے علاوہ ویزہ منسوخ ہونے کا بھی امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker