پاکستان

معروف ٹک ٹاکر نے سر پر گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

سندھ کے شہر خیرپور کے رہائشی معروف ٹک ٹاکر نے سر پر گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق خیرپور سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر عمیرعباسی نے کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کرلی ہے۔پولیس حکام کے مطابق عمیر عباسی نے خودکشی سے قبل ایک ویڈیو بھی ریکارڈ کی اور اپنے ساتھ ہونے والی بلیک میلنگ کے بارے میں بتایا۔

پولیس حکام کے مطابق 25سالہ عمیرعباسی نے اپنی کپڑے کی دکان میں خود کو گولی ماری ٹک ٹاکر نے ریکارڈ ویڈیو میں بلیک میل کرنے والوں کے نام بھی بتائے۔ویڈیو میں عمیرعباسی نے بتایا کہ مجھے دوستوں نے بلیک میل اور بہت زیادہ تنگ کیا ہوا ہے، انتہائی مجبوری کے عالم میں یہ قدم اٹھا رہا ہوں۔پولیس نے ٹک ٹاکر عمیر عباسی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker