Khyber Pakhtunkhwa
دہشت گردوں کو پناہ دینے والوں کو علاقہ بدر کیاجائیگا، باجوڑ عمائدین کا فیصلہ

باجوڑ کی تحصیل سلارزئی کے عمائدین نے فیصلہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کو پناہ دینے والوں کو علاقہ بدر کیا جائےگا۔
باجوڑ کی تحصیل سلارزئی میں گرینڈ جرگہ کا انعقادکیاگیا، سالارزئی کے برسدین قوم کے گرینڈ جرگے میں 100 سے زائد مشران نے شرکت کی۔
جرگہ میں اعلان کیاگیاکہ دہشت گردوں کو پناہ دینے والوں کو علاقہ بدر کیا جائےگا، دہشت گرد تنظیم کو اپنے علاقے میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔
جرگہ ارکان نے مزید کہاکہ علاقے میں امن چاہتے ہیں اور علاقے میں بےامنی قبول نہیں، جرگہ ارکان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہر صورت حال میں اپنے ملک کا دفاع کریں گے۔
یاد رہےکہ باجوڑ کی تحصیل ماموند کے 27 علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کے پیش نظر 3 روز کیلئے کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔



