پاکستانتازہ ترین

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےمعین خان کو ٹیم ڈائریکٹر بنا دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم معین خان کو ٹیم ڈائریکٹر بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق معین خان اس سے پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دے چکے ہیں ، انہوں نے بطور ہیڈ کوچ ایک دفعہ پی ایس ایل ٹائٹل جیتوایا اور2 مرتبہ رنر اپ رہے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے مالک ندیم عمر نے کہا ہے کہ معین خان پی ایس ایل کے آغاز سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہیں، ان کیلئے نیا سفر شروع کرنے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم معین خان کی کوچنگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 2019 کی پی ایس ایل چیمپئن بنی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker