پاکستانتازہ ترین

اسکردو: جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 4 سیاح جاں بحق، 5 زخمی

گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو میں جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 4 سیاح جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق حادثہ بشو کے مقام پر پیش آیا جہاں سیر و تفریح کے لیے اسکردو آنے والے سیاحوں کی جیپ موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں وہاں پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو کھائی سے نکال کر ریجنل ہسپتال اسکردو منتقل کردیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی سیاحوں کا تعلق ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب سے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker