پاکستانتازہ ترین

نیشنل بینک حیدرآباد پھولیلی برانچ میں ایک ارب 12 کروڑ کے فراڈ اور غبن کا انکشاف

ملک کے سب سے بڑے سرکاری بینک میں ایک ارب بارہ کروڑ روپے کے فراڈ اور غبن کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

خصوصی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ غبن اور فراڈ نیشنل بینک حیدرآباد شہر کی پھولیلی برانچ کے سات افسران نے کیا، ملزمان نے بوگس چیک بکس اور جعلی بینک اکائونٹس بنا کرایک ارب سے زائد کا فراڈ کیا۔

فراڈ میں ایک وائس پریذیڈنٹ، ریجنل منیجر اور تین گریڈ ون اور دو گریڈ ٹو کے افسران ملوث پائے گئے ہیں،فیصل آباد، کراچی اور حیدرآباد کی برانچوں کے چار افسران نے کروڑوں روپے کا فراڈ کیا،ذمہ دار افسران کیخلاف ایکشن لینے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذمہ دار افسران کیخلاف ایکشن لیا گیا ہے، نیشنل بینک نے فراڈ کی تصدیق کردی،آڈٹ ٹیم نے ریکارڈ کی کاپی مانگ لی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker