بھارت: سرکاری اسپتال میں 2 نومولود کو چوہے نےکاٹ لیا

بھارت کے سرکاری اسپتال میں چوہے نے 2 نومولود کو کاٹ لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں پیش آیا جہاں ایک بڑے سرکاری اسپتال میں چوہے نے 2 نومولود کو کاٹ لیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بچے کمزور ہونے کی وجہ سے انتہائی نگہداشت وارڈ میں موجود تھے جہاں چوہے نے نومولود کے ہاتھ کی انگلی اور کندھے پر کاٹا۔
انتظامیہ کا کہنا ہےکہ نومولود بچی کا وزن 1.2 کلوگرام تھا جو نمونیا کی وجہ سے اسپتال میں موجود تھی جب کہ دوسرا بچہ 1.6 کلو گرام تھا جو وینٹی لیٹر پر موجود تھا۔
انتظامیہ کے مطابق دونوں نومولود کو چوہے نے کاٹا لیکن بچی کی موت چوہے کے کاٹنے کے سبب نہیں ہوئی۔
انتظامیہ کے مطابق سیوریج کی لائن ٹوٹنے اور اسپتال کے اردگرد بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے چوہا اسپتال میں 4 یا 5 روز سے دکھائی دے رہا تھا۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ واقعے پر ایکشن لیتے ہوئے وارڈ کی 2 نرسوں کو معطل کردیا گیا ہے۔



