تازہ ترینصحت

چین میں چکن گونیاکا پھیلاؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا، ایک ماہ میں 8 ہزار کیسز رپورٹ

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں چکن گونیا کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا۔

مقامی حکام کے مطابق صرف ایک ماہ کے دوران 8 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

چینی حکام نے مرض کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سخت اقدامات لینے شروع کردیے، متاثرہ علاقوں میں مچھر مارنے کے لیے ڈرونز سے اسپرے کیا جارہا ہے۔

حکام نےکھلے مقامات سے ایسے برتن ہٹانےکا حکم دیا جن میں موجود پانی مچھروں کی افزائش کا باعث بن سکتا ہو۔

صحت کے حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ مچھروں سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی مشتبہ علامت کی صورت میں فوری طور پر قریبی اسپتال سے رجوع کریں۔

ماہرین صحت کے مطابق چکن گونیا عام طور پر ایشیا، افریقا اور  جنوبی امریکا میں وقتاً فوقتاً پھیلتا رہتا ہے تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ چین میں چکن گونیا انتہائی تیزی سے پھیل رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker